02 November 2019 - 22:15
News ID: 441535
فونت
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان:
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے بتایا ہے کہ بعض فریق مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبدالکریم خلف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری مظاہرین کی حمایت کرنا ہے تاکید کی کہ بعض افراد اور ذرائع ابلاغ افواہ پھیلانے اور ملک میں فتنہ اور افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبدالکریم خلف نے بغداد میں جمعے کو ہونے والے مظاہروں میں کچھ مظاہرین کے ہلاک یا زخمی ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ بغداد کے السنک علاقے میں مظاہروں میں شریک کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ بغداد میں جمعے کو ہونے والے اکا دکا مظاہروں میں چند افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عراق میں مظاہروں کا سلسلہ ازخود شروع نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں اغیار کا ہاتھ ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬