06 November 2019 - 23:31
News ID: 441564
فونت
سیکورٹی دستوں اور شہریوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون سے عراق کے دارالحکومت بغداد میں کرفیو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بدھ کو اعلان کیا کہ بغداد آپریشنل کمان کے سربراہ قیس محمداوی نے کرفیو مکمل طور پر اٹھالئے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ سیکورٹی دستوں اور شہریوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون پایا جاتا ہے جس کے پیش نظر کرفیو کی ضرورت نہیں رہی ۔

قابل ذکر ہے کہ بغداد آپریشنل کمان نے بغداد میں مظاہروں اور بدامنی کے بعد اٹھائیس اکتوبر رات بارہ بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو کا اعلان کردیا تھا۔

اس دوران ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ منگل کی رات بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔

بغداد پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ صوتی بم کا تھا اور اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اور دیگر علاقوں میں حملے، دھماکے اور فائرنگ کی وارداتیں، ملک میں آشوب اور بلوا کرانے کی سازش کے تحت کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد اور بعض دیگر شہروں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، رفاہی خدمات کی صورتحال خراب ہونے، بے روزگاری اور سرکاری دفاتر میں بد عنوانی کے خلاف عوام نے مظاہرے کئے جنہیں اغیار سے وابستہ عناصر نے بلوے اور شورش میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ۔

اس فتنہ انگیزی میں بہت سے لوگ جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔عراقی حزب اللہ اور عصائب اہل حق نامی تنظیموں، حکام اور بہت سے رہنماؤں نے امریکی و صیہونی حکومت سے وابستہ عناصر کو بدامنی کے واقعات میں ملوث بتایا ہے۔

بصرہ پولیس کے سربراہ نے بھی صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی حکومت ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عراق میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬