24 November 2019 - 22:51
News ID: 441656
فونت
ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے غازی اسلام الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، ناروے کی حکومت بے حرمتی کرنے والے کو آزادی اظہار نہیں بلکہ مذاہب میں نفرت پھیلانے کی کھلی دہشتگردی پر گرفتار کرے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبوں میں ٹکراؤ آزادی اظہار نہیں کھلی دہشتگردی ہے، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مغرب کی طرح مسلمانوں نے آزادی اظہار کیا تو مغرب کی چیخیں نکل جائیں گی۔

انہوں نے کہا: ناروے حکومت اسلام دشمن اور مذاہب میں دہشتگردی کرنیوالوں کو لگام دے اور ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والے غازی اسلام الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، ناروے کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو آزادی اظہار نہیں مذاہب میں نفرت پھیلانے کی کھلی دہشتگردی پر گرفتار کرے۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قرآن پاک مقدس کتاب ہے، قرآن پاک کی کھلے عام بے حرمتی کرنیوالے کو گرفتار کرکے عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین کرنیوالے کو ناروے حکومت کا تحفظ اور آزادی اظہار کہنا مذاہب میں نفرتوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے، حکومتِ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کرے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی نفرت اور اشتعال انگیزی کو فروغ دیتی ہے، مجبور نہ کیا جائے مسلمان سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکل آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی نہیں چاہتے مگر کسی کو قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کرنے نہیں دیں گے۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام نے تمام مذاہب کا احترام کا درس دیا ہے، مذاہب میں نفرت پھیلانے والے دہشتگرد ہیں، پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اس حساس مسئلے پر آواز حق بلند کی۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬