25 November 2019 - 20:29
News ID: 441659
فونت
ایرانی عوام نے تہران میں ملین مارچ کے ذریعہ تشدد ، تخریبی عناصر اور بلوائیواں نیز ان کے سرپرستوں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسرائیل نیز ان کی پٹھو اس خطے کی بعض آمر رجعت پسند حکومتوں سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت تہران ایک بار پھر امریکا مردہ بادہ ، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد، اور بلوائی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ایران میں بلوے اور تشدد کے خلاف عوام کا ملین مارچ جاری ہے۔

ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں عوام انقلاب اسکوائر پہنچے۔ دارالحکومت تہران کا انقلاب اسکوائر اور اس کے اطراف کی شاہراہیں، بلوے اور تشدد کے مخالفین اور انقلابی اقدار نیز اسلامی جمہوری نظام کے حامیوں سے چھلک رہی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ایران کے بعض شہروں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے تھے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کردیا۔ بلوائیوں نے مختلف شہروں میں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔

اس دوران وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے بلوائیوں اور تخریبی عناصر کی حمایت کا اعلان کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے اتوار کو فقہ کے درس خارج کے دوران پٹیرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد رونما ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام کے بعض حلقوں میں یقینا تشویش ہوگی اور وہ ناراض بھی ہوں گے لیکن تخریب کاری اور آگ لگانے کے اقدامات عوام نے نہیں بلکہ شر پسندوں نے انجام دیئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بدامنی کی مخالفت کرتے ہوئے امن و امان کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے بعد پورے ایران میں عوام نے بلوے اور تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ۔ عوام کے مظاہروں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے، تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

آج پیر کو دارالحکومت تہران کے عوام نے اسی سلسلے میں ملین مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

دوسرے شہروں کے عوام کی طرح تہران کے عوام نے بھی اپنے مظاہرے میں امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور، اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬