‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2020 - 14:06
News ID: 441888
فونت
عراق سے دہشت گرد امریکی افواج کو نکالنے کے لئے قانونی عمل شروع ہوچکا ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ نے عراقی پارلیمنٹ سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا بل پاس ہونے کے بعد عراق کو پابندیوں کی دھمکی دی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے کارگزار وزیراعظم نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل پارلیمنٹ سے پاس ہوگیا ہے۔

عراق کے کارگزار وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ عراقی حکام مختلف اداروں میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ کے بل کو نافذ کرنے کے لئے قانونی اور عملی مراحل کے لئے دستاویز تیار کررہے ہیں۔

اس درمیان عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا بغداد میں امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خون کا کم ترین انتقام ہوگا۔

قیس الحزعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لے کر رہیں گے اور عراق سے امریکی فوج کے انخلا سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔ عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے کہا ہم شہید سردار سلیمانی سے یہ عہد کرتے ہیں کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کے انخلا کے بل کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی رات پارلیمنٹ کا فیصلہ عراقی پارلیمنٹ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے اہم فیصلہ ہے-

قیس الخزعلی نے کہا کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکلنا ہوگا اور اگر انہوں نے اس سلسلے میں کسی تاخیری حربے کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم انہیں غاصب فوج سمجھیں گے اور پھر اسی لحاظ سے ہم ان سے پیش آئیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ نے اتوار کی رات ایک بل پاس کرکے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل پاس کردیا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگین اورٹیگس نے ایک بیان میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عراقی حکام سے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر توجہ دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کے ردعمل میں عراق پر شدید ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسی وقت امریکی فوج نکالیں گے جب عراق امریکی فضائیہ کا اڈہ قائم کرنے پر خرچ ہونے والی رقم ادا کردے گا۔

ٹرمپ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا نے عراق کے اندر ایک بہت ہی غیر مہنگی قیمت والا ایئربیس تعمیر کیا ہے کہا ہے کہ ہم عراق سے اسی صورت میں نکلیں گے جب عراقی حکومت ہمیں اس ایئبربیس پر خرچ ہونے والی خطیر رقم لوٹادے گی۔

ٹرمپ کا اشارہ عراق کے شمالی شہر بلدکے قریب واقع ایئر بیس کی جانب ہے یہ ایئربیس بغداد سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬