08 January 2020 - 08:05
News ID: 441904
فونت
کرمان ایران:
کرمان کے گلزار شہداء میں سپاہ اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو سپرد خآک کردیا گیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمان کے گلزار شہداء میں سپاہ اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو سپرد خآک کردیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق سپاہ اسلام کے عظیم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی ، عوامی بھیڑ، رش اور اژدہام کی بنا پر حکام نے تدفین کے پروگرام کو مؤخر کردیا ۔

آج سحر کو سپاہ اسلام نے عین اسی وقت عراق میں امریکہ کے عین الاسد ایئر بیس کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا جس وقت امریکہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو شہید کیا تھا۔

شہید میجر جنرل سلیمانی کو ان کی وصیت کے مطابق کرمان کے گلزار شہداء میں ان کے ایک قریبی ساتھی شہید سیف الہی کی قبر کے پاس دفن کیا گيا ہے۔

شہید قاسم سلیمانی شہید سیف الہی سے کافی مانوس اور اس شہید کو عارف باللہ اور سالک الی اللہ سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی تدفین سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج سحر کو عراق میں امریکہ کے ایئر بیس عین الاسد کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بناکر قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا سخت انتقام لیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬