08 January 2020 - 13:21
News ID: 441915
فونت
نینسی پلوسی :
اسپیکر ایوان نمایندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے عراق میں اپنی فوج پر حملوں کی تصدیق کر دی، اسپیکر ایوان نمایندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے فوجیوں کی حفاظت یقینی بنائے گا، ایران سے کہا جائے کہ تشدد روکے۔

نینسی پلوسی نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر کہا کہ امریکا اور دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے غیر ضروری اشتعال انگیزی ختم کرنے کا بھی کہا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دنیا بھر میں امریکی مشنز کے نام ہنگامی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار اجازت کے بغیر ایرانی اپوزیشن گروہوں سے نہ ملیں، ایرانی اپوزیشن سے ملاقات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬