21 January 2020 - 18:59
News ID: 441975
فونت
علی الغانمی :
عراق کی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سکیورٹی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سکیورٹی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاع کمیشن کے رکن علی الغانمی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

اس نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل عراقی حکومت کے لئے لازمی ہے۔

اس نے کہا کہ عراقی حکومت نے اس سلسلے میں بعض اقدامات انجام دیئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک امریکی فوجی عراق سے خارج ہوجائیں گے۔

الغانمی نے کہا کہ عراقی اور امریکی فوجیوں کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں ہوگی کیونکہ امریکہ کے لئے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬