21 January 2020 - 19:41
News ID: 441978
فونت
خورخہ آرر آسا :
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت سے سنگین غداری کی کیونکہ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ خورخہ آرر آسا نے علاقائی استحکام میں ایرانی مسلح افواج، پاسداران انقلاب فورس اور جنرل سلیمانی کی بیش بہا خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کی شہادت سے سنگین غداری کی کیونکہ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امن کی توسیع کے مقصد سے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے امریکی ہاتھوں قدس فورس کے اعلی کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے دیگر ممالک کی آزادی، خودمختاری اور قومی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے امریکی یکطرفہ اقدامات اور ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف بعض ممالک کے اقدمات بشمول امریکی ہاتھوں جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایرانی حکام سے اپنے مذاکرات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے ایرانی صدر کیجانب سے وینزویلا کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص ثقافتی میدان میں ایران سے تعلقات کے فروغ پر دلچسبی کا اظہار کردیا

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آئندہ مہینوں کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مشترکہ کمیشن کا انعقاد ہوگا جس سے توانائی، غذائی صنعت، ادویات، اور طبی ساز و سامان کے شعبے میں باہمی تعاون کا فروغ ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ 9 اگست کو ایران اور وینزویلا کے درمیان تذویراتی تعلقات کے 17 ویں سالگرہ کو منائیں گے اور باہمی تعلقات کے فروغ پر کسی بـھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬