23 January 2020 - 10:15
News ID: 441986
فونت
عالمی دہشت گرد ٹرامپ اور امریکہ کی ظالمانه و دہشت گردانہ پالیسیوں کی خلاف احتجاج اور شہید مقاومت جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا اہتمام۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی دہشتگرد امریکہ کے ہاتھوں شہید ہونے والے مالک اشتر زمان، عظیم مردِ شجاع، محافظِ روضہ ہائے مقدس کربلائے معلٰی، نجف اشرف، کاظمین، سامرہ  اور محافظ  روضہ مطہر ثانیء زہرا حضرت زینب کبری سلام الله علیہا شہید جنرل قاسم سلیمانی اورشهید ابومہدی المہندس اور انکے ساتھ شهید هونے والے دیگرشہدای کرام کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی مدیراہل بیت(ع) فاؤنڈیشن(انڈیا) کی جانب سے بارگاه حسینی گوری خالصہ ضلع ہردوئی میں، ایک عظیم الشان مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز قرآن خوانی سے  ہوا اسکے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا جس کو ذاکرِ اہل بیت(ع) مولانا سید حسین مہدی زیدی صاحب نے خطاب کیا مولانا نے انقلاب اسلامی ایران کی خدمات اور برکات اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی رشادتون اور فداکاریون  اور چالیس سال تک مختلف محاذون  پر ظالمون کی مقابلے میں انکی جانبازی اور جانثاری کی خدمات کو بیان کیا۔

مجلس کے بعد شہدائے راہ حق و صداقت و مقامات کے لئے فاتحہ خوانی اور نذر کا اہتمام کیا گیا، اسکے بعد احتجاجی جلوس نکالا گیا غم  وغصہ میں ڈوبے مومنین نے امریکہ مرده باد اسرائیل مرده باد اور ایران زندہ باد کے نعرے لگائے  اور احتجاجی جلوس کے اختتام  پرعالمی دہشت گرد امریکی صدر ٹرامپ کا پتلہ اور امریکہ اور اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔

پروگرام کے اجرائی امور کو اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن(انڈیا) کے مقامی ذمہ داران نے پروگرام کو بخوبی انجام دیا.

پروگرام کے اختتام پرمومنین گوری خالصہ نے شہدائے راه حق و صداقت و مقاومت کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے لئے دعا اور ان ظالم طاقتوں کی دہشت گردانه پالیسیوں کی پر زور مذمت کی، اور دنیا کے تمام مومنین کرام سے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت  پرعالمی دہشت گرد امریکہ کے خلاف آواز اٹهانے کی اپیل کی.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬