27 January 2020 - 16:56
News ID: 442007
فونت
بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

امریکی فوج کے ایک آفیسر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کاتیوشا میزائل سے کیا گیا تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

واضح رہے کہ بغداد میں اتوار کی رات گرین زون پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے پر لگا۔

عراق میں امریکی سفارتخانے پر گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار راکٹ حملے کئے گئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬