‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2020 - 10:08
News ID: 442017
فونت
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

ہر سال کی طرح اس مجلس عزا میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب میں اہلبیت (ع) کی حکومت کو رواداری، محبت ، تدبر ، وقار ، راز ، لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک، تلاش اور کوشش کے سات ستونوں پر قرار دیا ۔

انہوں نے صدیقہ کبری حضرت زہرا (س) کے مہر و محبت کے جلوؤں کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کا مظہر ، اور شہزادی کونین کی خوشنودی اللہ تعالی کی خوشنودی کا موجب ہے۔

حجت الاسلام رفیعی نے مایوسی سے پرہیز اور امید پر مبنی قرآن کے اہم پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امید اسلامی معاشرے کی حرکت کا قطب نما ہے اور عوم میں مایوسی پیدا کرنا شیطانی کام ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کا مظہر ، اور شہزادی کونین کی خوشنودی اللہ تعالی کی خوشنودی کا موجب ہے۔

تین جمادی الثانی مطابق انتیس جنوری کو دختر رسول خدا، ہمسر علی مرتضیٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کا یوم شہادت ہے اور اس مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں دختر رسول کا سوگ منایا جا رہا ہے وہیں ایران میں میں بھی عزاداری اور سوگواری کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے خمسہ مجالس کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

مجلس عزا میں جناب میثم مطیعی نے حضرت زہرا (س) کے مصائب پیش کئے اور نوحہ خوانی کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬