02 February 2020 - 20:24
News ID: 442032
فونت
حجت الاسلام سید مقتدی صدر :
صدر تحریک کے سربراہ نے کہا : آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے سربراہ اور ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں بیان کیا : آج کا دن عراق کی تاریخ میں ثبت ہوجائےگا کیونکہ آج سیاسی پارٹیوں نے نہیں بلکہ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے۔

صدر تحریک کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔

 انھوں نے تاکید کی : نامزد وزیر اعظم سے عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کے انتخاب کی توقع کی جاتی ہے۔

حجت الاسلام مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم علاوی سے توقع کی جاتی ہے وہ کسی بیرونی طاقت کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬