04 February 2020 - 13:51
News ID: 442048
فونت
ریاست اترپردیش کے متعصب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے وقت پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دینے والوں نے بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی روپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے متعصب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آزادی کے وقت پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دینے والوں نے بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔

ان پڑھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کی مخالفت سب ہی کو کرنا چاہیے اگر 1947 میں کچھ لوگ پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہے تو بھارت پر احسان نہیں کیا۔ یہ ہر محب الوطن شہری کی ذمہ داری تھی۔

اُن سے سوال یہ کیا تھا کہ متنازع شہریت قانون کیخلاف مظاہرے وہ مسلمان کر رہے ہیں جن کے آبا و اجداد نے پاکستان جانے کے بجائے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن متنازع اور نفرت آمیز بیانات دینے کیلیے شہرت رکھنے والے یوگی آدتیہ ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کیلیے اپنا بغض چھپا نہیں سکے۔

احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی آمیز لہجے میں جواب دیا کہ ’ کارروائی کیوں نہیں کی جائے گی۔۔۔؟ احتجاج کرنے کا طریقہ جمہوری ہونا چاہیے۔ وہ جمہوری نہیں ہے۔ آپ سڑک پر بیٹھ جائیں گے اور لوگوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالیں گے، آزادی کے نعرے لگائیں گے، بھارت مخالف نعرے لگائیں گے، یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

یوگی آدتیہ نے مظاہرین کو پاکستان جانے کا طعنہ دینے والے پولیس اہلکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی کہا اس کی وجہ ضرور رہی ہوگی۔ اگر آپ پاکستان کی حمایت میں نعرے بلند کرتے ہیں تو ہندوستان میں رہتے ہوئے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ پاکستان پرست دہشت گرد بولی سے نہیں مانیں گے۔ پاکستان سے دراندازی کرکے بھارت آنے والا شخص گولی سے مانے گا، بولی سے نہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے انتخابات جیتنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ھندوستان میں اس وقت بر سر اقتدار حکومت ایک انتہا پسند و تعصب پسند نظریہ کو پھیلا کر نادان عوام پر حکومت کرنا چاہتی ہے اور ملک کو روز بروز کمزور کرنے میں مشغول ہے جس یہ بخوبی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ یہ حکومت دشمنوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہے تا کہ بھارت ایک کمزور ملک بن جائے اور دشمن ممالک اس سے اپنے مفاد میں استعمال کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬