04 February 2020 - 19:41
News ID: 442053
فونت
محمد اکرم رضوی :
انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی روپورٹ کے مطابق انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”احتجاجی یاداشت“ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیڑس، مسلم ممالک کے سفیروں اور انسانی حقوق کے اداروں کو ارسال کر دی۔

احتجاجی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہر سفارت خانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی انخلاء کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی برادری کی حمایت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ سلگتے کشمیر میں بلکتے بچوں کی پکار سنے، 10 لاکھ کشمیری تاریخ کے طویل ترین کرفیو کی زد میں ہیں، سلگتے کشمیر میں بلکتے بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں، ادویات اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے کشمیری بچوں کی اموات بڑھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت پر دباؤ ڈالیں، مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

احتجاجی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم ممالک کے سفیر مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کریں، اقوام متحدہ امن فوج بھیج کر کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے، 10 لاکھ کشمیری 185 روز سے گھروں میں محصور ہیں انہیں رہائی دلائی جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬