11 February 2020 - 10:04
News ID: 442094
فونت
محمد محیی :
عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کی پارلیمانی قرارداد کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل اسلامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے عراقی پارلیمنٹ کیطرف سے امریکی افواج کو عراقی سرزمین چھوڑ دینے کے حکم کے باوجود عراق میں موجود امریکی افواج کیطرف سے انخلاء کا روڈمیپ نہ دیئے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین سے امریکی افواج کو زبردستی نکال باہر کرنا ہمارا ملکی حق ہے۔

انہوں نے ایک گفتگو کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کی پارلیمانی قرارداد کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دوسرے ساتھیوں کو شہید کئے جانے کے امریکی دہشتگردانہ اقدام پر عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کیساتھ اپنے تمامتر دفاعی معاہدوں کو منسوخ کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کی قرارداد منظور کی تھی جسکے بعد عراقی وزیراعظم کیطرف سے امریکی انخلاء کے روڈمیپ کا بارہا مطالبہ کئے جانے کے باوجود تاحال امریکی افواج نے عراق سے اپنے انخلاء کا پروگرام واضح نہیں کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬