‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2020 - 11:23
News ID: 442146
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جہیز اور شادی کی تقریبات میں موجود فضول اور غیر شرعی رسومات کو ختم کرنا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح سنت موکدہ اور نسل انسانی کی بقاء کا سبب ہے۔ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کے لئے نکاح کو آسان بنانا ہوگا۔ جہیز اور شادی کی تقریبات میں موجود فضول اور غیر شرعی رسومات کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ تعجب ہے کہ کچھ لوگ بچیوں کے گھروں سے بھاگ کر کورٹ میرج کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں آج ایک ہندو لڑکی کے اس عمل پر معترض ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬