24 February 2020 - 12:56
News ID: 442168
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ اورعلی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے خلاف نیزمودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

ٹرمپ کی آمد پر دہلی سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔دہلی کے علاقے موج پور میں ہفتہ کی رات کو دو سو خواتین نے مظاہرہ کیا ۔

دہلی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

اُدھر لکھنؤ اور علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر علی گڑھ کی خواتین کا چوبیس گھنٹے سے پولیس سٹیشن کے باہر دھرنا جاری تھا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

اتر پریش کے سابق گورنر عزیر قریشی بھی احتجاج کرتے مظاہرین سے جا ملے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک اعلی وفد کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے پر احمد آباد میں پہنچ گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬