‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2020 - 00:43
News ID: 442174
فونت
دہلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ہیڈکانسٹبل کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ جبکہ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پر امن مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوسری طرف شاہین باغ کی خاتون مظاہرین نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر دہلی اور دیگر علاقوں میں پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے پیر کو دہلی کے جعفر آباد، موج پوری اور چاند باغ نامی علاقوں میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر بدترین تشدد کیا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نےلوگوں کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔اس درمیان دہلی کے گوکل پوری نامی علاقے میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ہیڈکانسٹبل رتن لال کی موت ہوگئی ہے ۔

پولیس نے اتوار کو علی گڑھ میں بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬