‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2020 - 15:01
News ID: 442182
فونت
آیت اللہ مکارم شیرازی کی کرونا کے سلسلہ میں لوگوں سے اپیل؛
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیش آئے ہیں اس میں سکون و اطمیان کا خیال رکھیں اور پریشان نہ ہوں اور ہیلتھ سے متعلق اصولوں کا خیال رکھیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیش آئے ہیں اور قم میں اس مرض میں مبتلی کچھ افراد کے پائے جانے کی وجہ سے لوگوں سے ہیلتھ سے متعلق اصولوں کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے اپنی شفارشات کے ساتھ لوگوں کو معاشرے میں سکون و اطمیان کا خیال رکھنے اور پریشان نہ ہونے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : لوگوں کو ہلتھ اصولوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے خداوند عالم پر توکل کریں اور ہر گھر میں زیارت عاشورہ اور حدیث کساء پڑھی جائے ، یہ دونوں عظیم دعائیں لوگوں کو ہمت دیتی ہے اور دوسرے بھی عظیم نمایاں اثرات کے حامل ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : لوگوں کو چاہیئے کہ عمومی جگہ اور شلوغ و بھیڑ کے علاقے میں جانے سے پرہیز کریں ، جان و صحت کی حفاظت واجبات میں سے ہے کہ اگر انسان اس میں کوتاہی کرتا ہے تو خداوند عالم کے حضور میں اس کا جواب دینا ہوگا۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : لوگوں کو چاہیئے کہ آرامش و اطمینان سے کام لیتے ہوئے ڈاکٹروں کے صلاح و مشورہ پر دھیان دیں اور اس پر عمل کریں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : ہم لوگ بھی نماز کے بعد اپنے سروں کو سجدہ میں رکھ کر تمام مشکلات خصوصا موجودہ مشکلات کے حل کے لئے دعا کرتے ہیں ، انشا اللہ یہ دعا موثر ہوگا اس شرط کے ساتھ کہ لوگ اپنی ذمہ داری پر عمل کریں اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر عمل کریں ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران مین کرونا وائرس ہفتہ گذشتہ پایا گیا ہے جس کی بنا پر احتیاطا اسکول و مدارس کو ایک ہفتہ کے لئے چھٹی کر دی گئی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬