27 February 2020 - 21:50
News ID: 442196
فونت
سید وحید عباس کاظمی :
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں اور مساجد پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں اور مساجد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مسلمانوں کیلئے کشمیر بنا دیا ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف مظالم ڈھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور مساجد پر حملے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مودی سرکار کی اصل دشمنی مسلمانوں سے ہے۔

معلوم نہیں کہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی بھی مسلمانوں کیخلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر مکمل خاموش ہے، اگر بھارتی حکومت کو نہ روکا گیا تو ظلم کا یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عملی اقدام کرے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬