27 February 2020 - 21:56
News ID: 442197
فونت
محسن بہاروند :
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بطوراقوام متحدہ کی سلامتی رکن کے مستقل رکن کے اس کونسل کے قراردووں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور دوسروں کو بھی ان کی خلاف ورزی پر مجبور کرتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور عدالتی امور محسن بہاروند نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی بدستور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکی وعدوں کے عدم نفاذ اور واشنگٹن کے یکطرفہ اور خصمانہ اقدمات پر شدید احتجاج کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بطوراقوام متحدہ کی سلامتی رکن کے مستقل رکن کے اس کونسل کے قراردووں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور دوسروں کو بھی ان کی خلاف ورزی پر مجبور کرتا ہے اور ساتھ ہی ایران کو اسی قرارداد پر پابند نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

بہاروند نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کیجانب سے یمنی عوام کی حمایت کی خاطر ایران کی تنقید کے رد عمل میں کہا کہ اس جنگ کو ریاض نے آغاز کیا ہے اور ویسے ہی جاری رکھا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو اپنی غلطی کیلئے مت ڈانٹیں۔

بہاروند نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی بدستور حمایت کرتا ہے اور آپ کو علاقائی عوام کیساتھ اپنی مرضی سے برتاؤ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ ضرور آپ کے اقدمات کا جواب دیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬