‫‫کیٹیگری‬ :
01 March 2020 - 20:36
News ID: 442211
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ڈاکٹروں اور صحت ادارے کے مشورے پر عمل کرنا سب کے لئے ضروری ہے اور دعا و توسل سے انس پیدا کریں ، ڈاکٹروں و نرسوں کی کرونا سے مقابلہ میں کوشش و محنت کی قدردانی کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹروں اور صحت کے مشورے پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے مزید دعا و توسل سے انس پیدا کرنے اور ڈاکٹروں و نرسوں کی کرونا سے مقابلہ میں کوشش و محنت کی قدردانی کی ۔

مرجع تقلید کا پیغام کا متن اس طرح ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

اس وقت بیماری کرونا آیا ہوا ہے جس نے کچھ روز پہلے ہمارے بعض لوگوں کو اپنا شکار بنایا جو سب کے لئے غم کا سبب ہوا ہم سب لوگ خداوند عالم کے درگاہ میں پناہ لیتے ہیں اور ذات اقدس خداوندی سے دعا کرتا ہوں کہ اپنا لطف و کرم ہمیشہ مومنین پر قائم و دائم رکھے ۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ طبی ماہرین و ڈاکٹروں کے مشورہ پر عمل کرنا سب لوگوں پر ضروری ہے اور اس اصول پر عمل کرنے اور حضرات معصومين عليهم السلام سے توسل اور قرآن کریم و دعا کی تلاوت کے ذریعہ انشاء اللہ سب لوگ اس آزمایش سے کامیابی حاصل کرے نگے ۔

میں ضروری سمجھتا ہوں ڈاکٹروں اور نرسوں و اسپتال کے عملہ کی دن رات کی محنت و زحمت یہاں تک کہ بعض رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ اپنے گھر بھی نہیں جا رہے ہیں مسلسل مریض کی خدمات میں لگے ہیں جس کی قدردانی کرتا ہوں اور وہ قابل شکریہ ہیں اور یقینا خداوند کریم کی طرف سے اس کی عظیم جزا کے مستحق ہیں ۔

میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب میں سے ایک طالب علم ہوں اور تمام مریض کی شفاء کاملہ و عاجلہ اور ان کی خدمت گزاری کی توفیق کی خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں ۔

حسين نوری همدانی

حوزه مقدسہ قم

یکم مارچ دو ہزار بیس

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬