‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2020 - 10:24
News ID: 442221
فونت
محترمہ فرحانہ گلزیب :
دور حاضر میں انسان نے مادیت میں بہت ترقی حاصل کر لی ھے اور مادی ضروریات پوری کرنے کی اس دوڑ میں وہ معنویت سے دور ہوتا جارہا ہے اپنی خلقت کے مقصد کو فراموش کر رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محترمہ فرحانہ گلزیب نے دور حاضر میں انسان نے مادیت میں بہت ترقی حاصل کر لی ھے اور مادی ضروریات پوری کرنے کی اس دوڑ میں وہ معنویت سے دور ہوتا جارہا ہے اپنی خلقت کے مقصد کو فراموش کر رہا ہے۔ رحیم یار خان کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سیدة النساء العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دور حاضر میں انسان نے مادیت میں بہت ترقی حاصل کر لی ھے اور مادی ضروریات پوری کرنے کی اس دوڑ میں وہ معنویت سے دور ہوتا جارہا ہے اپنی خلقت کے مقصد کو فراموش کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : خدا اور عبد کے خوبصورت تعلق کو بھلا بیٹھا ہے ایسے میں اھلبیت علیھم السلام کے ذکر کی محافل منعقد کرنا اور ان کے کردار اور اسوہ کو بیان کرنا اندھیروں اور نا امیدی کی دنیا میں روشنی اور امید کی کرن کی مانند ھے کہ جن کی پیروی کر کے انسان مادیت سے نکل کر معنوی و روحانی سفر کرتا ھے اور اپنے جسم کے ساتھ ساتھ روح کے تکامل کے لیے پرواز کرتا ھے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سیدة النساء العالمین کانفرنس سے کیا ۔

اس کانفرنس میں ضلع رحیم یار خان شعبہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جس میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کردار کی روشنی میں خواتین کے معاشرے میں مثبت کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس کانفرنس میں سیرت زھرا ع کے عنوان سے کوئز مقابلہ بھی رکھا گیا جس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر فاطمہ نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاۓ کانفرنس اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬