03 March 2020 - 18:55
News ID: 442224
فونت
دلی میں گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم۱۲۲ مکانات ، ۳۲۲ دکانیں اور ۳۰۱ گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دلی میں گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم۱۲۲ مکانات ، ۳۲۲ دکانیں اور ۳۰۱ گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔

جبکہ فسادات میں اب تک ۴۷ سے زائد افراد جاں بحق اور ۳۵۰ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، دہلی فسادات میں دو پہیوں سمیت 500 سے زیادہ گاڑیوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے اور کم از کم ۷۹ گھروں ، ۵۲ دکانوں ، پانچ گوداموں، چار مساجد، تین فیکٹریاں اور دو اسکول جلائے گئے ۔

دہلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں اب تک ۱۳۰۰ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فسادات سے متاثرہ علاقوں میں اب حالات پر امن ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬