‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2020 - 20:06
News ID: 442227
فونت
علامہ حسن ظفر نقوی:
پاکستان کے معروف عالم دین نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب بھارت میں بھی نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا ۔

معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا تسلسل سے قتل عام اور وحشیانہ مظالم کو فوراً بند کیا جائے کیونکہ جارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے اور اب بھارتی مظالم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب بھارت میں بھی نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا، بھارتی حکومت نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے، دینی مراکز تباہ کئے جا رہے ہیں اور مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔

بھارت میں بسنے والے مسلمان خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر و ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہا ہے جس کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬