‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2020 - 14:24
News ID: 442230
فونت
محکمہ تبلیغات اسلامی:
ایران کے محکمہ تبلیغات اسلامی کی کوآرڈینیشن کونسل نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا: ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ تبلیغات اسلامی کی کوآرڈینیشن کونسل نے گذشتہ روز جاری کردہ بیانیہ میں ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میڈیا اور ملک کے ڈپلومیسی شعبہ سے مطالبہ کیا کہ عوام اور عالمی سماج کو اس نسل کشی کے خلاف بیدار کرے ۔

اس بیانیہ میں دہلی فرقہ وارانہ فساد میں مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہونچائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایا ہے: عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی ذلت آمیز خاموشی کے سائے میں انسانیت کے خلاف قرون وسطی کے طرز پر انجام پانے والا یہ ظلم ناقابل معافی اور عظیم گناہ ہے۔

محکمہ تبلیغات اسلامی کے بیانیہ میں حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا گیا ہے: وہ وحشی شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائی کرے اور قصور واروں کو قرار واقعی سزا دے۔ بیان میں ہندوستان کے مسلمانوں کی مدد اور حمایت کو دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مسلمانوں کے لیے انسانی اور مذہبی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں نئے شہریت قانونی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں میں تینتالیس افراد مارے گئے ہیں، جبکہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ خو نریز ہنگامے تیزی سے فرقہ وارنہ رنگ اختیار کرگئے اور انتہا پسندوں نے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں مساجد کو منہدم اور مسلم آبادی والے علاقوں کو پیٹرول بموں سے نشانہ بنایا تھا۔/۹۸۸/ن

ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام کی مذمت  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬