05 March 2020 - 00:56
News ID: 442233
فونت
راہل گاندھی نے
ہندوستان کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کے دہلی کے شمال مشرق میں فسادات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا: دہلی فساد ملک کے وقار اور ساکھ کو نقصان ہوتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کے دہلی کے شمال مشرق میں فسادات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس کے کئی دیگر سینیئر رہنما اور اراکین اسمبلی نے بھی فسادات سے متاثرہ علاقوں میں گئے اور قریب سے صورتحال کا جائزہ لیا-

اس موقع پر راہل گاندھی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حالیہ فسادات کی مذمت کی اور کہا کہ جب ملک کے دارالحکومت میں فسادات ہوتے ہیں تو ہندوستان کے وقار اور ساکھ کو نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے فسادات کے دوران نذر آتش کر دئے جانے والے ایک اسکول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تھا کہا کہ دہلی کے فسادات میں ہندوستان کے بھائی چارے اور پیار و محبت کو جلایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہندوستان اور بھارت ماتا کو نقصان ہوا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ دہلی کے فسادات میں پوری دنیا میں ہندوستان کو جلایا گیا ہے -/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬