‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2020 - 20:54
News ID: 442244
فونت
آیت اللہ علوی گرگانی :
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے کہا :مسلمانوں پر بے بنیاد ظلم اور قتل و غارت گری اور انکو اپنے ہی ملک سے لا تعلق کرائے جانے کی منصوبہ بندی نے ہر آزاد انسان کو دکھ میں مبتلا کر رکھا ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید  آیت اللہ علوی گرگانی نے دہلی میں رونما ہوئے انتہا پسند ہندو گروہ کی طرف سے مسلمانوں کے قتل عالم کی سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی شدت پسندی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیانیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے امریکی صدر کے دورہ ہندوستان کے بعد رونما ہونے والے واقعات مسلمانوں کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : مسلمانوں پر بے بنیاد ظلم اور قتل و غارت گری اور انکو اپنے ہی ملک سے لا تعلق کرائے جانے کی منصوبہ بندی نے ہر آزاد انسان کو دکھ میں مبتلا کر رکھا ہے۔

آہت اللہ علوی گرگانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس وقت اس صورت حال کا وجود میں لانا تعجب کی بات ہے جبکہ اقوام عالم .مذاہب عالم حقوق بشر کے دعوے دار درحال حاضر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور یہ انکے دعوے جھوٹے ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اظہار امیدواری کرتے ہوئے کہا : امید وار ہیں خداوند تبارک و تعالیٰ مہدی موعود کا ظہور مظلومین جہاں کیلئے بہت جلد ہو۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ھندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اس وقت مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع ہوا کہ دنیا کا سب سے بڑا ظالم امریکی صدر ٹرمپ دہلی کے دورہ پر تھا اور اسی شہر میں مسلمانوں کو اس کے سامنے قتل کیا جا رہا تھا ۔ حملہ وروں کے ساتھ پلیس کی ہمکاری حکومت کے ہاتھ ہونے کا یقین دہانی کراتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬