08 March 2020 - 20:45
News ID: 442259
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ طاغوتی طاقتیں ہمیشہ ان شخصیات سے خائف رہی ہیں جودوسروں کو فکری طور پر بیدارکرنے اور فکر و شعور کی بلندی تک لے جانے کا ہنر جانتی تھیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں ہمیشہ ان شخصیات سے خائف رہی ہیں جودوسروں کو فکری طور پر بیدارکرنے اور فکر و شعور کی بلندی تک لے جانے کا ہنر جانتی تھیں۔ہماری قوم نے ایسے عظیم رہنما پیدا کیے جن پر ہم جتنا بھی ناز کریں کم ہے۔ڈاکٹر محمد علی نقوی کا شمار انہی شخصیات میں ہوتا تھا۔

قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ڈاکٹر محمدعلی نقوی قوم کا حقیقی درد رکھنے والے ایک مخلص رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی اپنی قوم کی بے لوث خدمت کی۔ان کے افکار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم استکبار و استعمار کے اسلام دشمن طرز عمل کے خلاف آپ نے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھی۔ وہ نظریات کے عملی اظہار کے لیے میدان عمل میں رہنے کو ترجیح دیتے۔آپ نے اپنے اقوال کو اپنے عمل سے ہمیشہ سچ کر کے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ دور عصر میں ہمیں شہید نقوی کے نظریات، تحرک اور بصیرت سے رہنمائی لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬