09 March 2020 - 16:12
News ID: 442268
فونت
عارف حسین الجانی:
عارف حسین الجانی نے جشن ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کے موقع پر کہا کہ امام علی(ع) کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی طرف سے جشن ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب (ع) منایا گیا اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ پشاور یونیورسٹی کمیسٹری ڈیپاٹمنٹ کے سبزہ زار میں جشن کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے کثیر تعداد میں طلبہ، پروفیسرز اور لیکچرارز بھی شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار بہت عقیدت و احترام سے کیا۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مولا علی (ع) تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ (ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ظالم سے ظالم کا بھی مقابلہ ہو سکتا ہے بلکہ شکست سے دوچار کر سکتا ہے۔

اس موقع پرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر برادر محمد ثقلین مہدوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے جشن کے موقع پر کیک کاٹا اور شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کمیسٹری لان میں پودا بھی لگایا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬