14 March 2020 - 16:16
News ID: 442296
فونت
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ سے رپورٹ کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔

حلبوسی نے کہا کہ حشد الشعبی در حقیقت عراقی فوج کا حصہ ہے اور اس پر امریکی حملے عراق کی قومی حاکمیت کے بالکل خۂاف ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ کربلا کے زیر تعمیر ايئر پورٹ پر بھی امریکی حملہ عراق کی حاکمیت کے خلاف ہے۔ امریکہ عراق میں بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

حلبوسی نے کہا کہ عراقی حکومت کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر اواز اٹھانی چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬