16 March 2020 - 17:00
News ID: 442320
فونت
وفاقی وزیر مذہبی اُمور نے ممبر صوبائی امن کمیٹی شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران اور عراق میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں، ایران سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے پاکستانی شہریوں کی سنجیدگی کے ساتھ سکریننگ کی جا رہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید نورالحق قادری نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں علمائےکرام کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ یکجا ہو کر موذی مرض کرونا وائرس کو شکست دیں گے جس سے نمٹنے کے لئے حکومتی سطح پر وسیع تر اقدامات ہو رہے ہیں۔

علمائےکرام، مشائخ عظام اور خطباء کو چاہیئے کہ وہ کچھ دنوں کے لئے تقریبات ختم کردیں تاکہ اس وبا سے بچ سکیں۔

ایران اور عراق میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایران سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے پاکستانی شہریوں کی سنجیدگی کے ساتھ سکریننگ کی جارہی ہے۔

جبکہ اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے مقدس مقامات سے آنے والے زائرین کی مشکلات اور تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔

جس پر وفاقی وزیر پیر سید نورالحق قادری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے تاہم شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا کوئی سامنا نہ کرنا پڑے۔

انشاءاللہ بہت جلد اس موذی مرض کو ایک ہو کر شکست دیں گے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے، پاکستانی ڈاکٹرز یقینا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دن رات توجہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 22 اور 23 مارچ کو جامعہ المنتظر لاہور کا سالانہ اجتماع، وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلی اور مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے علمائے کرام اور مدیران مدارس دینیہ کے نام مراسلے میں واضح کیا ہے کہ یہ اقدام حکومت پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کے بعد حکومتی پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا انتخاب بھی ہونا تھا جبکہ اس دفعہ پہلی بار طالبات کے مدارس کی پرنسپلز کا بھی اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام مدارس کو بند کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی جو کہ 3 تا 5 اپریل 2020 اسلام آباد میں ہونا قرار پایا تھا تاہم ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم کے تمام صوبائی اور ضلعی عہدیداران اس کو نوٹ کرلیں اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیں۔

علامہ شبیر بخاری نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی کی منسوخی کا فیصلہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر قومی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کیا جاسکے۔ خدا وند متعال تمام عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور جلد اس کا دنیا بھر سے خاتمہ فرمائے۔/۹۸۸/ن

کرونا کے سبب علمائے پاکستان اور رھبروں کا تقریبات نہ کرنے کی درخواست / وفاق المدارس الشیعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے اجلاس کینسل

کرونا کے سبب علمائے پاکستان اور رھبروں کا تقریبات نہ کرنے کی درخواست / وفاق المدارس الشیعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے اجلاس کینسل

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬