‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2020 - 22:32
News ID: 442389
فونت
نباء فاؤنڈیشن لکھنو کے زیراھتمام؛
قوم کے بچوں اور بچیوں کی سہولت کیلئے نباء فاؤنڈیشن لکھنو نے اپنی تمام دینی کلاسز کو آن لائن برقرار کرنے کی خبردی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قوم کے بچوں اور بچیوں کی سہولت کیلئے نباء فاؤنڈیشن لکھنو کے ذمہ دار حجت الاسلام و المسلمین سید وقار حیدر رضوی نے حوزہ معصومہ قم(س) کی تمام دینی کلاسز کو آن لائن برقرار کرنے کی خبردی ہے ۔

انہوں ںے کہا: 10/ اپریل 2020 عیسوی سے ان کلاسز کا آنلائن آغاز ہوگا جس میں ماہر اور تجربہ کار اساتیذ عقائد، تاریخ، احکام، اخلاق اور قرآن کریم مع تجوید کی مکمل طور پر تعلیم دیں گے۔

حجت الاسلام و المسلمین رضوی نے مزید کہا: ہر کورس کی مدت تین ماہ کی ہوگی، جو لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ دو گروپ پر مشتمل ہوگا، اور اس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5/اپریل 2020 عیسوی کی معین کی گئی ہے۔

خواہش مند حضرات رجسٹریشن کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

ہندوستان: 9598267260 91+ 919519120319+

ایران: 989019053359+

ایمل: WWW.nabafoundationlko@gmail.com

حوزہ معصومہ قم(س) کی آن لائن دینی کلاسز کا آغاز

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬