‫‫کیٹیگری‬ :
01 April 2020 - 19:00
News ID: 442424
فونت
امریکا کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ماسک کی شدید قلت پیدا ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔

امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسک، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ چکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں ایک لاکھ 89 ہزار 633 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬