02 April 2020 - 19:21
News ID: 442430
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی جنگ کا آغاز کرنے والے نہیں تا ہم جنگ پر اکسانے والوں کا متنبہ کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ کیلئے اُکسانے والے ایک بار پھر آپ کو دھوکہ نہ دیں؛ ایران کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تا ہم جنگ پسندوں کا متنبہ کرے گا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جنگ کیلئے اُکسانے والوں کے دھوکہ میں نہ آؤ!

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے دوست ہیں لیکن پراکسی اہلکار نہیں ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ کے برعکس جو جھوٹ کہتا ہے، دھوکہ دیتا ہے، قتل کرتا ہے اور خفیہ طور پر سب کچھ کرتا ہے، ہم صرف اپنی سرزمین کے دفاع پر اقدامات اٹھاتے ہیں وہ بھی کھلی طور۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی جنگ کا آغاز کرنے والے نہیں تا ہم جنگ پر اکسانے والوں کا متنبہ کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬