02 April 2020 - 20:27
News ID: 442433
فونت
سید عباس موسوی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی عراقی پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے خلاف وسیع فوجی نقل و حرکت پر مبنی اقدامات اشتعال انگیز ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکہ کو اس کی وسیع فوجی نقل و حرکت پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی عراقی پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے خلاف وسیع فوجی نقل و حرکت پر مبنی اقدامات اشتعال انگیز ہیں جو خطے کو عدم استحکام اور تباہ کن صورتحال کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسے وقت میں اپنی وسیع فوجی نقل و حرکت کے ذریعے خطے میں کشیدگی پھیلا رہا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت پوری عالمی برادری کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تناؤ میں اضافہ اور جنگی جنون پر مبنی اقدامات سے پرہیز کی ہدایت کر رہی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے اندر موجود امریکی فورسز کو نصیحت کی کہ وہ عراق سے مکمل امریکی انخلاء پر مبنی عراقی حکومت اور عوام کی خواہش کا احترام کریں اور خطے میں کشیدگی پھیلانے کے باز رہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬