‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2020 - 17:22
News ID: 442441
فونت
سرزمین مشھد مقدس ایران کے مشھور عالم دین آیت الله علم‌ الهدی نے تاکید کی کہ خدا کی بارگاہ میں دعا و توسل کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی بیماری پھلینے کے اسباب پر خاص توجہ کریں کیوں کہ پھیلانے والے کی گردن پر "حق الناس" ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مشھد مقدس کے امام جمعہ آیت الله علم‌ الهدی نے عوام سے خطاب میں کہا: خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا و توسل کے ساتھ ساتھ، کرونا وائرس کی بیماری پھلینے کے اسباب پر خاص توجہ کریں کیوں کہ اس اسباب پر بے توجہی حق الناس کی تضییع ہے اور پھیلانے والے کی گردن پر "حق الناس" ہے جس کے سلسلے میں اسے خدا کی بارگاہ میں جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہتے ہوئے کہ ہم خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہیں کہ دنیا کے تمام انسانوں ، مسلمانوں خصوصا اهل‌ بیت (علیه‌السلام) کے شیعوں کو تمام مصیبتوں ، افتوں اور بلاوں سے محفوظ رکھے نیز فداکار ، انقلابی اور خدمت گزار طبقے کو سلامت رکھے ۔

آیت الله علم‌ الهدی نے بیان کیا: بہت سارے اساتید رضاکارانہ طور سے شب و روز اس ناشناختہ خطرناک وائرس کو مہار کرنے میں مصروف ہیں ، چین و سکون اور گھرانے سے دور ہیں، طبی عملہ پورے خلوص و اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے کہ جو لائق تحسین ہے ۔

 

کرونا بیماری پھیلانے والے کی گردن پر "حق الناس" ہے

مشھد مقدس کے امام جمعہ نے تاکید کی: اگر ہم ایسا کام کریں کہ کرونا کے مریض سے وائرس ، صحیح و سالم انسان تک منتقل ہوجائے تو خدا کی معصیت کی ہے اور اپنی گردن پر "حق الناس " لے لیا ہے ، اس سلسلے میں ہم سب کو خدا کی بارگاہ میں جواب دہ ہونا پڑے گا، تمام دینی اور مذھبی مراکز، ڈاکٹرس اور ماہرین کی رہنمائیوں کی بنیاد پر کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا فتوا بھی اس بنیاد پر ہے ، اجتماعات اور پروگرام کو منظم کریں اور لوگوں کو یکجا ہونے سے روکیں۔

انہوں نے کہا: زیارت اور مقدس مقامات پر موجودگی کے حوالے بھی اس بات پر توجہ کریں کہ امام کی زیارت کے لئے حاضری لازمی نہیں ہے کیوں کہ امام ہرجگہ موجود ہیں ہم دنیا کے کسی بھی گوشہ میں رہ کر اپ سے توسل کرسکتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬