‫‫کیٹیگری‬ :
07 April 2020 - 14:04
News ID: 442460
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے تمام مومنین سے درخواست کی ہے کہ شب نیمہ شعبان میں شب بیداری کریں اور دعائے کمیل و دعائی فرج پڑھیں اور خداوند عالم سے بلا اور اسلامی معاشرے میں پائے جانے والے آفات کی دوری کے لئے دعا ک

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے نیمہ شعبان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : شعبان کا مہینہ رحمت و تقرب الی الله اور الہی معنوی برکات کے نزول کا مہینہ ہے ۔ اس مہینہ کے تمام گھنٹے و ایام اور ہر لحظہ خاص کر نیمہ شعبان کا روز و شب مومنین اور حضرت حق سے محبت کرنے والوں کے لئے استفادہ کا وقت ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : تمام دیندار و مومنین سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس نیک و با فضیلت شب و روز خاص کر نیمہ شعبان کی شب میں خلوص نیت و ٹوٹے ہوئے دل و خضوع و خشوع کے ساتھ پرودگار عالم سے انوار قدسیہ آئمہ اطہار علیہم السلام مخصوصا امام منتظران حضرت بقیة الله الاعظم علیہ السلام کو واسطہ قرار دیتے ہوئے اپنے گھر میں اپنے خانوادہ کے ساتھ  یا  ایک پر سکون جگہ پر متوسل ہوں اور شب نیمہ شعبان میں شب بیداری کریں اور ان شب میں جس دعا کی تاکید کی گئی ہے مثل دعائے کمیل و دعائے فرج اور بعض مأثور دعائیں پڑھی جائیں اور خداوند عالم سے دنیوی و معنوی بلائیں اور اسلامی معاشرے میں پیش آنے والے آفات خاص کر اس وقت پورے دنیا پر چھائے بلا کو ختم کرنے کی دعا کریں اور حضرت کے ظہور کے لئے بھی دعا کی جائے ۔

اس پیغام میں بیان کیا گیا ہے : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خداوند عالم مومنین کے شکستہ دلوں پر رحمت کا نزول کرتا ہے اور امام زنانہ علیہ السلام کی عنایت سے ان کی دعاوں کو قبول کرے گا ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : امید کرتا ہوں کہ خداوند عالم اس عظیم شب کے طفیل میں قوم کی تمام مشکلات کو امام المنتظر حضرت مهدی علیہ السلام کے ظہور کو جلد از جلد فرما کر حل فرمائے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬