‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2020 - 21:33
News ID: 442485
فونت
امریکا میں اب تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور اس ملک میں متاثرین اور ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانبدوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 951 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی آئی آر آئی بی سے رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 876 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18747 تک جا پہنچی ہے۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہوسکتا ہے۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 951 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 18 ہزار 849 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں ہلاک ہونے والوں میں ایک سو کے قریب ڈاکٹر بھی کورونا کے سبب اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک کم سے کم ایک لاکھ افراد ہلاک جبکہ تقریبا 17 لاکھ سے قریب متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 3 لاکھ 76 ہزار افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬