‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2020 - 18:25
News ID: 442504
فونت
آیت الله محمد یزدی:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ کرونا کے سخت و دشوار حالات میں ضرورتمندوں اور کمزورں کی مدد کرنے سے غافل نہ ہوں کیوں کہ موجودہ حالات میں ضرورتمندوں کی امداد بزرگترین عبادت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے سربراہ آیت الله محمد یزدی نے دنیا اور ملک کے موجودہ حالات اور ماہ مبارک رمضان قریب ہونے کے پیش نظر اپنے بیان میں کہا: کرونا وائرس کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی ملازمت اور کام کاج کھو کرنے سے معذور ہیں اور گھر میں بیٹھنے پر مجبور ہیں ، ان حالات میں کہ محکمہ صحت کے اصولوں اور احکامات پرعمل کرنا سبھی کے لئے لازمی و ضروری ہے بہت سارے لوگوں پر زندگی کا دباو اور  پریشر ہے ، لہذا جو بھی ضعفاء ، فقراء اور روزانہ کی درآمد پر زندگی بسر کرنے والے افردا کی مدد کرسکتا ہو وہ اس کام سے گریز نہ کرے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے سربراہ نے رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای «مدظله العالی» کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جیسا کہ رھبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ بعض شھروں میں لوگوں میں رضاکارانہ طور سے کمیٹیاں تشکیل دی اور درحال حاضر غریبوں اور ناداروں کی امداد میں مصروف ہیں کہ جو لائق تحسین عمل ہے ۔

انہوں ںے کہا: موجودہ حالات میں کرونا کی وجہ سے گھروں میں بند لوگوں کی مختلف طریقہ سے امداد کی جاسکتی ہے ، جیسے کہ مالک مکان کرایہ نہ لیں یا کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں کی فراھم کی جائیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬