14 April 2020 - 20:14
News ID: 442508
فونت
شمالی شام پر ترکی اور داعش سے وابستہ عناصر کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کے بعد تقریبا ایک لاکھ دس ہزار شامی پناہ گزیں صوبہ ادلب میں واپس آگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام پر ترکی اور داعش سے وابستہ عناصر کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کے بعد تقریبا ایک لاکھ دس ہزار شامی پناہ گزیں صوبہ ادلب میں واپس آگئے ہیں۔

ترکی اور روس نے چھے مارچ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد شمال مغربی شام میں واقع صوبہ ادلب میں جنگ بندی کے نفاذ پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شامی پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ محمد حلاجفی نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس دنوں سے جاری جنگ بندی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سات سو چودہ شامی پناہ گزیں ادلب واپس آ چکے ہیں۔

روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق شمالی شام کے M4 بین الاقوامی ایئرپورٹ سے چھے کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پر امن راہداری بنائی جائے گی جس پر روس اور ترکی کی فوجی گاڑیاں گشت کرتی رہیں گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬