17 April 2020 - 18:33
News ID: 442526
فونت
علامہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جو طبقہ اسوقت مالی مشکلات کا شکار ہے، اسکے مسائل حل کرنے کیلئے مناسب اور فوری ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت پوری لگن اور جانفشانی کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کا ہے۔ اسے غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع کرنے کی بجائے نیک مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کی: ملک و قوم کو درپیش کسی بھی مشکل حالات میں ہمارے نوجوانوں کی صف اول میں موجودگی ہمارے لیے تقویت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ایک قوم بن کر عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ حالات کی سنگینی کا سنجیدگی سے درک کریں اور کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ایک قوت بن کر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جو طبقہ اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، اس کے مسائل حل کرنے کے لیے مناسب اور فوری ریلیف کا اعلان کیا جائے۔ متوسط طبقے کے لیے یوٹیلٹی بلز کی معافی اور کرایہ داروں کو ان کی رہائش کا تحفظ اور کرائے کی ادائیگی میں سہولیات کی فراہمی کرکے حکومت انہیں بہت بڑی مشکل سے نجات دلا سکتی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری مزید کہا: ایسے آڑے وقت میں اہل ثروت کو بھی میدان میں نکل کر مخلصانہ تگ و دو کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل موجودہ حالات کے لحاظ سے واجب ہے۔ ہر مذہب و مسلک کے افراد کو چاہیئے کہ وہ اپنے مذہبی اجتماعات کا انداز حکومتی تدابیر کے مطابق اپنائیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬