‫‫کیٹیگری‬ :
21 April 2020 - 22:31
News ID: 442550
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سید الانبیاء ص کی ذات گرامی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے جو خلق عظیم کے مالک اور مکارم اخلاق کو مکمل کرنے کے لئے مبعوث ہوئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے (اخلاق اسلامی قرآن کریم و احادیث مبارکہ کی روشنی میں) کے عنوان سے منعقدہ درسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایمان کامل ہے جس کا اخلاق اچھا ہو۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صاحب خلق عظیم سید الانبیاء ص نے فرمایا حسن اخلاق دنیا و آخرت سنوارتا ہے۔ اخلاق حسنہ گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتا ہے جیسے سورج برف کو پگھلا دیتا ہے جبکہ بد اخلاقی اس طرح نیکیوں کو فاسد کر دیتی ہے جیسے سرکہ شہد کو خراب کرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ سید الانبیاء ص کی ذات گرامی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے جو خلق عظیم کے مالک اور مکارم اخلاق کو مکمل کرنے کے لئے مبعوث ہوئے۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف جتنی تقاریر کیں اب ان پر عمل کرنے کا وقت آچکا ہے چینی چوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں غریب اور امیر کے لئے علیحدہ قانون رہا ہے با اثر چور ہمیشہ قانون کی گرفت سے آزاد رہے ہیں جس کے باعث ملک ابتری کا شکار ہوا۔ بلا تفریق احتساب کے ذریعے وزیر اعظم یہ مثال قائم کریں کہ احتساب فقط حزب اختلاف کا نہیں بلکہ بلا تفریق سب چوروں کے خلاف ہو رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬