24 April 2020 - 09:46
News ID: 442565
فونت
آیت اللہ بشیر نجفی کے آفس نے عراقی شیعوں کے مرجع تقلید کی طرف سے ضرورتمندوں کے درمیان ۸۲۰۰ بستہ غذائی تقسیم کئے جانے کی خبر دی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعوں کے مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کے نمایندے حجت الاسلام علی نجفی نے رمضان المبارک میں ضرورت مند خانوادے کے لئے خصوصی امداد کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی تاکید کی ۔

شیخ علی نجفی نے تاکید کی ہے کہ ابھی تک عراق کے ۸۲۰۰ خانوادہ سے زیادہ کو ماہ مبارک رمضان کی خصوصی امداد کی گئی ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس سلسلہ میں مزید کوشش کی جائے گی ۔

شیخ علی نجفی نے وضاحت کی : آیت الله نجفی سے منسلک انوار تنظیم نے رمضان کے مبارک مہینے کی خصوصی امداد تقسیم کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : یہ قدم انوار تنظیم نے نجف اشرف سے بصرہ تک شروع کیا ہے ۔

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی طرف سے خصوصی رمضان شمارہ کی اشاعت

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام سے منسلک تبلیغ دینی بخش نے رمضان المبارک مہینے میں خصوصی شمارہ اشاعت کی ہے ۔

اس رپورٹ کی بنا پر یہ خصوصی شمارہ حوزات علمیہ ، دینی ادارے اور مومنین کو فری تقسیم کیا جائے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬