‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2020 - 16:02
News ID: 442605
فونت
لاہور پاکستان:
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران علمائے کرام کے آن لائن دروس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں رمضان المبارک کے دوران علمائے کرام کے آن لائن دروس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، مولانا محمد ظفر نقوی اور مولانا غلام باقر گھلو مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔

ان دروس کو جامعۃ المنتظر کے فیس بک اور یو ٹیوب چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق علامہ محمد افضل حیدری اصول دین( عقائد) پر 4 رمضان المبارک سے درس شروع کر چکے ہیں جو 10 رمضان المبارک تک جاری رہیں گے۔

اہمیت و شرائط دعا پر مولانا غلام باقر گھلو 11 تا 15 رمضان المبارک، 16 تا 20 رمضان المبارک مناجات خمسہ عشرہ پر مولانا محمد ظفر نقوی ،سیرت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر 21 تا 25 رمضان المبارک علامہ نیاز حسین نقوی اور اخلاقیات پر درس 26 تا 29 رمضان المبارک علامہ محمد افضل حیدری درس دیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جامع علی مسجد میں نماز جمعہ، نماز باجماعت اور اجتماعی افطاری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬