‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2020 - 14:58
News ID: 442615
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں راشد الراشد:
عمل اسلامی تحریک بحرین کے سینئر ممبر نے بیان کیا : آل خلیفہ ایک آمر خاندان ہے جو غیر انسانی اقدام و بے لگام جرائم بحرینی قوم پر کر رہا ہے ۔

اسلامی عمل تحریک کے سینئر ممبر ڈاکٹر راشد الراشد نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفتگو میں بحرین کے قید خانہ میں کرونا وائرس کا پھیلاو آل خلیفہ حکومت کی طرف سے سیاسی قیدی و دوسرے بے گناہ جو کہ امن مظاہرہ میں بھی شامل نہیں تھے ان کے ساتھ نئے قسم کا ظلم ہے ۔

راشد الراشد نے بیان کیا : سیاسی قیدی و فکری قیدی کی تعداد آل خلیفہ کے قید خانہ میں چار ہزار سے سات ہزار کے درمیان ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یقینی تعداد موجود نہیں ہے کیوں کہ بحرینی عوام کے گرفتاری آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : آل خلیفہ حکومت کی طرف سے قیدی کے ساتھ مختلف قسم سے تشدد کی جاری ہے اور انسانی احترام کو پامال کیا جاتا ہے اور  ناحق ان کی ازادی لے لی گئی ہے اور اس لئے تمام قیدیوں کو جلد سے جلد رہا کیا جانا چاہیئے ۔

بحرین اسلامی عمل تحریک کے سینئر ممبر نے وضاحت کی : آل خلیفہ آمر خاندان نے غیر انسانی و بے لگام جرائم امریکی ، برطانیہ اور بعض خطے کی ظالم حکومت کی حمایت کی وجہ سے بحرین کی بے گناہ قوم جس میں کھلاڑی ، فن کار ، خواتین و مرادان شامل ہیں ان پر ظلم کر رہی ہے ۔

انہوں نے عالمی معاشرے کو آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے خلاف خاموشی پر تنقید کی ہے انسانی حقوق کی حمایت کو جھوٹا دعوا جانا ہے بیان کیا : ایسا لگتا ہے کہ آل خلیفہ ظالم حکومت کرونا وائرس کو انقلابیوں کے خلاف ایک حربہ کی طرح استعمال کر رہا ہے ۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۰۲ May ۲۰۲۰ - ۱۶:۰۰
میں ایران میں کرونا بحران کے انتظام اور اسلامی دنیا میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی کاوشوں کا شکرگزار ہوں۔
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬