‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2020 - 19:00
News ID: 442649
فونت
آیت الله یعقوبی نے بیان کیا؛
عراق کے ایک عالم دین نے دینی تعلیمات کے نکتہ نظر سے توبہ کے اہم مراحل کو بیان کیا : امر بالمعروف و نہی عن المنکر شرعی احکامات میں سے ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف سے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشہور عالم دین آیت الله یعقوبی نے آیہ کریمہ «وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ آیت خاص طور سے تمام مومنین سے مخاظب ہے اور ان لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نیک و مستقیم راستہ کو اپناو اور الہی بارگاہ میں پلٹ جاو اور اس طرح کے خطاب کی دلیل یہ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ مومنین عجب و خود برتری کا شکار ہو جائیں ۔

آیت الله یعقوبی نے بیان کیا : آیات کریمہ کے علاوہ اہل بیت علیہم السلام سے روایت بھی موجود ہے کہ توبہ اور خداوند عالم کی طرف پلٹنا گناہ کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ توبہ اور خداوند کریم کی طرف پلٹنا اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ خداوند عالم انسان کو گناہوں سے دوری کی توفیق عطا کرتا ہے ۔

مرجع تقلید نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو شرعی احکام میں سے جانا ہے حالانکہ مومنین اس پر عمل کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں لیکن خداوند عالم اس کوتاہی کی تلافی کرنے کے شرط و توبہ کرنے سے معاف کر دیتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬