‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2020 - 04:02
News ID: 442654
فونت
ھندوستان کے مشھورعالم دین:
جامعہ امام جعفر صادق صدر امام بارگاہ جونپورھندوستان کے پرنسل نے ایت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں اپنی تحریر میں کہا: ایت اللہ اعرافی کی تحریر انکی وسعت نظر کی بیانگر اور ہم سب کی دلگرمی کا سبب ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام جعفر صادق صدر امام بارگاہ جونپور ھندوستان کے پرنسل حجج الاسلام والمسلمین سید صفدر حسین زیدی اور آندھرا پردیش (جنوبِ ہند) شیعہ علماء بورڈ کے صدر سید عباس باقری نے اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ ایت اللہ علی رضا اعرافی کے حالیہ خط کی حمایت کی ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صفدر حسین زیدی
پرنسل جامعہ امام جعفرصادق صدرامام بارگاہ جونپورھندوستان

محضر مبارک حضرت آیت اللہ اعرافی دامت برکاتہ
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

اپ کا عظیم اور شاندار پیغام دریافت ہوا، اپ کا پیغام اپ کے وسعت قلب و ںظر کا بیانگر اور پوری دنیا کے لئے دلگرمی کا سبب ہے، بروقت اپ کی رھنمائی اور ہدایتیں ہمارے لئے اور پوری دنیا کے لئے بڑی تبدیلی اور عظیم تحریک کا سبب بنے گی، آخر میں پروردگار عالم سے دعا ہے کہ اپ کو دین و اسلام کی خدمت کی توفیق عطا کرے اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و دیگر تمام علمائے کرام کو طول عمر عطا کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔

والسلام
سید صفدر حسین زیدی
پرنسل جامعہ امام جعفرصادق صدرامام بارگاہ جونپورھند

حجت الاسلام سید عباس باقری
صدرآندھرا پردیش (جنوبِ ہند) شیعہ علماء بورڈ

حضرت آیت اللہ اعرافی دامت افاضاتہ
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ و مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی  نے ہندوستان کے اہل علم اور افاضل کو جو کچھ نصحتیں فرمائی ہیں، یقیناً قابل قدر ہیں اور اس کے لئے ہم سب تہِ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں ۔

جہاں دنیا کرونا وائرس جیسی عالمی وباء کی شکار ہے، وہیں ہمارا ملک مذہبی و قومی تبعیض و تعصب کی آگ میں سلگ رہا ہے، ایسے خوفناک موقع پر آقا کا بیان ہم سب کے لئے امید افزا ہے، اہم اس سلسلے میں اپ کے شکرگزار ہیں ۔

والسلام
سید عباس باقری
صدرآندھرا پردیش (جنوبِ ہند) شیعہ علماء بورڈ

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬