‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2020 - 16:13
News ID: 442668
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی:
سرزمین ھندوستان کی عظیم دینی درسگاہ «تنظیم المکاتب» کے سربراہ نے ایت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں کہا: اپ کا خط منحوس کرونا وائرس سے لڑنے میں قوت قلب کا باعث ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ھندوستان کی عظیم دینی درسگاہ «تنظیم المکاتب» کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے ایت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں اپ کے خط کو منحوس کرونا وائرس سے لڑنے میں قوت قلب کا باعث جانا ۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی کے خط کا پورا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
بخدمت آیت اللہ آقای علی رضا اعرافی دام ظلہ
(رئیس محترم حوزہ علمیہ قم مقدس)
سلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ

حلول ماه مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خدا میں آپ کی عبادات و مناجات کی قبولیت کے آرزو مند ہیں۔

جیسا کہ جناب عالی کے علم میں ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کرونا وائرس پھیلا ہے، جس کی حقیقت مشکوک نظر آتی ہے۔ ہزاروں لوگ اس میں مبتلا ہیں اور کافی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ لھذا اس سے حفاظت کی خاطر حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔ اس لاک ڈاون کے سبب ملک کی تمام سرگرمیاں خصوصا اقتصادی سرگرمی تعطیل ہو گئی ہیں۔

اس کا شدید منفی اثر عوام کی معیشت پر پڑا۔ لہذا بندہ ناچیز نے اللہ پر بھروسہ اور اسی سے امید کرتے ہوے "علی (علیہ السلام) والو! کوی بھوکا نہ رہے" نعرہ کے ساتھ بشر دوستانہ خدمت کا آغاز کیا. اور ادارہ تنظیم المکاتب کے کارکنان اور وابستگان کے ساتھ شب و روز لوگوں کی امداد رسانی میں مصروف ہوں۔ اللہ نے جو وسایل اور امکانات عطا کئے ہیں انکے ذریعہ بلا تفریق مذھب و ملت خدمت انجام پا رہی ہے۔

ایسی مصیبت کی گھڑی میں کہ جب ہم اس غیر مرئی وبا میں گرفتار ہیں آپ کے خط نے ہمیں تقویت دی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کو فراہم کریں۔

یہ بات پوری دنیا پر واضح ہے کہ اسلامی انقلاب نے نہ فقط ایرانی عوام کو تحفظ بخشا بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں اور کمزوروں کی حمایت اور انکے دفاع میں آواز اٹھای۔ فلسطین، لبنان، سوریا اور عراق اس کے گواہ ہے، یہ ایسی حقیقت کہ جس کا انکار نا ممکن ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ہمیشہ مظلوموں اور کمزوروں کی حمایت اور خیال رکھا اور رکھ رہا ہے بلکہ پوری عالم انسانیت کو داعش جیسے شیاطین سے بچایا جب کہ عالمی استکبار اس کی پشت پناہی کر رہے تھے۔

امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ اسلامی جمھوریہ ایران ان شیطان نما انسانوں کے ذریعہ بناے گئے اس وائرس سے تحفظ میں بھی پیش قدم ہو گا۔

جناب عالی! آج ان ترقی یافتہ وسائل اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اگر ہمیں ایک دوسرے کے حالات اور مشکلات کے سلسلہ میں علم تفصیلی نہ صحیح علم اجمالی ضرور ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ کے مشورے اور تجربات ہمارے لئے مفید ہوں گے اور ہم اس کا خلوص دل سے استقبال کریں گے۔

منجی عالم بشریت حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے جلد ظہور کی دعا کرتے ہیں
رہبر عظیم الشان آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ، آیات عظام، مراجع کرام، مومنین اور مسلمین کی صحت و سلامتی اور اس کرونا وبا سے نجات کی کریم و رحیم معبود سے دعا کرتے ہیں۔

آخر میں آپ سے استدعا ہے کہ ہم مساکین کی جانب سے ہمارے پدر مہربان رہبر معظم کی خدمت میں عرض کر دیں کہ ان بابرکت ایام میں استجابت دعا کے ہنگام اپنی دعاے خیر ہمیں نہ بھولیں۔

والسلام علیکم وعلی کل مومن ومومنة و رحمة الله و بركاته
العبد العاصی الخائف الراجی
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری ادارہ تنظیم المکاتب هندوستان 

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬